اللہ نے کرم کردیا : پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں ریکاررڈ اضافہ ۔۔۔۔ دل خوش کردینے والے اعداد و شمار
پی سی جی اے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب کے اضلاع رحیم یارخان میں 9920فیصد، لودھراں 1310فیصد، بہاولپور 889فیصد، بہاولنگر 426 فیصد، ملتان 334فیصد، ڈی جی خان 368فیصد، راجن پور 329فیصد جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع جہاں آئی پی ایم کے بغیر کپاس اگیتی کاشت ہوئی وہاں نہایت کم اضافہ سامنے آیا ہے، بلکہ کچھ اضلاع مثلاً پاکپتن اور فیصل آباد میں بالترتیب 42اور 18 فیصد کمی دیکھنے میں آئی، ترجمان نے کہا ہے کہ پی سی جی اے کی رپورٹ صرف کپاس کی آمد بتاتی ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں ابتدائی چنائیوں میں ہی فی ایکڑ پیداوار 15سے 20فی ایکڑ حاصل ہو رہی ہے جبکہ گزشتہ سال فی ایکڑ اوسط پیداوار 15حاصل ہوئی تھی . کراپ رپورٹنگ کی جانب سے زیروپک ڈیٹا رپورٹ ہونا بھی کپاس کی پیداوار میں اضافہ ظاہر کر رہا ہے . . .