ہمارے مسائل کا واحد حل اللہ کا نظام ہے، سراج الحق


شجاع آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارے مسائل کا واحد حل اللہ کا نظام ہے۔ سراج الحق سانحہ تربت میں شہید ہونے والے بے گناہ مزدوروں کے ضلع ملتان کے علاقے شجاع آباد میں ان کے گھر پہنچ گئے۔ انہوں نے پانچ مزدروں کی دہشت گردانہ واقعے میں قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے سانحے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ غریب مزدور ڈاکہ ڈالنے،لوٹ مار کی بجائے حق حلال کے لیے شہر چھوڑ کر جاتے ہیں، یہاں وزیر اعلی ،وزیراعظم ، گورنر اس لیے نہیں آئے کہ یہ کمزور لوگ تھے، بلوچستان حکومت ابھی تک اس خاندان کے قاتلوں کو صرف کمزور ہونے کی وجہ سے انصاف نہیں دے سکی، یہ حکمران اندھے بہرے اور گونگے ہیں، اس طرح کا ظلم کسی ملک میں نہیں ہورہا۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک میں کمزور کا گھر جلانا، اس کی بیٹی کو اغواء کرنا اور ظلم کرنا آسان ہے، یہ ظلم کا نظام ہے ہم اسے قبول نہیں کرتے، اس نظام کے خلاف اگر کوئی بغاوت نہیں کرتا تو وہ بھی اس میں شریک ہے،ہمارے مسائل کا ایک ہی حل ہے وہ اللہ کا نظام ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کا چیف جسٹس، سینیٹ چیئرمین اور خود وزیراعظم بلوچستان سے ہیں، اب بلوچستان سمیت پورے ملک میں امن ہونا چاہیے، جیسے آپ لوگوں کو اسلام آباد میں پروٹوکول ملا ہے ایسے اب کے پی اور پنجاب کے لوگوں کو بھی بلوچستان میں امن ملنا چاہیے۔

Recent Posts

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

9 mins ago

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر واڈامتسوہیرو کی ملاقات لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ…

33 mins ago

کرغزستان میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، نہ ہی کسی طالبہ سے زیادتی ہوئی، نائب وزیراعظم

واپسی کے خواہشمند طلبا کو حکومت اپنے خرچے پر لائے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار…

43 mins ago

خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان

کسانوں کو فی من گندم کی قیمت3900 روپے دی جائے گی، صوبائی وزیرخوراک پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت…

53 mins ago

کراچی : ڈیفنس کے بنگلے میں جواں سال ملازمہ کی پراسرار ہلاکت پر ورثا سراپا احتجاج

پاریہ کماری کی ہلاکت کا واقعہ 12 مئی کو پیش آیا تھا کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی…

1 hour ago

ٹک ٹاک خراب کرنے پراسکول ٹیچر نے 6 طلبا کا ہاتھ توڑ ڈالے

غریب آباد(قدرت روزنامہ)افسوس ناک واقعہ گورنمنٹ ہائی اسکول غریب آباد پشاور میں پیش آیا ملزم…

1 hour ago