پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان براہ راست پروازیں جلد شروع ہونے کا امکان

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے صدر سے ملاقات کی ۔ پاکستانی سفیر نے پاکستان سے سعودی عرب کیلئے ڈائریکٹ پروازیں شروع کرنے پر زور دیا ۔ جس بعد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان براہ راست پروازیں جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔

سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سفیر پاکستان بلال اکبر نے سعودی سول ایوی ایشن کے صدر کو بتایا کہ پاکستان میں کورونا کی صورتحال دن بدن بہتر ہو رہی ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ جن پاکستانی شہریوں نے پہلی ڈوز سعودی عرب میں لی اور دوسری پاکستان میں تو ان کے لیے براہ راست پروازیں کھول دی جائیں۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ براہ راست پروازوں میں منقسم خاندان کے افراد، اساتذہ اور طلبہ کو پہلے اجازت دی جائے جو کئی ماہ سے پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں۔

سعودی سول ایوی ایشن کے صدر نے یقین دلایا کہ وہ سفیر پاکستان کی تجویز پر ہیلتھ حکام سے مشاورت کریں گے جس کے بعد ان پاکستانیوں کو جو اپنے ملک میں پھنسے ہوئے سعودی عرب لایا جائے گا۔

Recent Posts

قاتلہ ماں، بیٹی کی راہ کی رکاوٹ بن گئی، سرکاری دستاویز کا معاملہ الجھ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاون کی طالبہ کے شناختی کارڈ کے اجرا کا معاملہ، متاثرہ…

1 min ago

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

19 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

48 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

59 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago