آئی ایم ایف شرط پر گیس کی قیمتوں میں 193 فیصد تک اضافے کا امکان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نگران حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ70کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کیلئے اقتصادی جائزہ پر مذکرات شروع ہونے سے پہلے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گیس قیمتوں میں آئندہ ماہ سے 193 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔ قیمتیں بڑھانےکی سمری پیر کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم ڈویژن کی سمری میں گیس کا ٹیرف193 فیصد تک بڑھانے اور گھریلو صارفین کیلئے گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ دیگر کیٹیگریز کیلئے گیس کی قیمت میں تقریباً 193 فیصد تک اضافہ تجویز کیا گیا ہے اور پروٹیکڈ صارفین کیلئے فکسڈ ماہانہ چارجز 10 سے بڑھا کر 400 روپے کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ برآمدی انڈسٹریز کے ٹیرف میں 950 روپے، ایکسپورٹ انڈسٹریز کا ٹیرف 2050 روپے، غیربرآمدی صنعتوں کے ٹیرف میں 1400 روپے، غیربرآمدی صنعتوں کا ٹیرف 2600 روپے اور سی این جی کیلئے گیس کی قیمت دو ہزار 595 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوبڑھانے کی تجویز کی گئی ہے۔
سی این جی سیکٹر کیلئے گیس کا ٹیرف 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جب کہ بجلی کارخانوں اور تندوروں کیلئے گیس قیمت برقرار رکھنے کی تجویز کی گئی ہے۔۔

Recent Posts

ٹی20 ورلڈکپ کی ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے پیشگوئی کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ )سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ٹاپ فور…

4 mins ago

بجلی کا شارٹ فال 4 ہزارمیگا واٹ تک پہنچ گیا،لائن لاسز والے علاقوں میں12سے14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )ملک میں بجلی کا شارٹ فال چارہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔…

8 mins ago

بشکیک سے پاکستان پہنچنے والے طلبا نے حقیقت بتادی

بشکیک میں حالات کنٹرول میں نہیں، جھوٹ بولا جارہا ہے، پاکستانی طلبا اسلام آباد (قدرت…

8 mins ago

سعودی فرمانروا کی طبیعت ناساز ، ہسپتال داخل

ریاض ( قدرت روزنامہ ) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کو طبیعت ناساز…

10 mins ago

سعودی عرب میں نامناسب لباس کا فیشن شو سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

فیشن ویک کا آغاز جمعے کے روز ہوا سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی عرب یوں تو وژن…

18 mins ago

رواں سال جج کے موقع پر موسم کی صورتحال بارے سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

ریاض (قدرت روزنامہ ) رواں سال حج کے موقع پر 20 لاکھ سے زائد عازمین…

23 mins ago