بی این پی لانگ مارچ میں فساد کا خطرہ ہے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا ، جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا مخالفین سے زمین کا تنازعہ ہے . نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہاہے کہ حکومت نے وڈھ تنازعہ کے حل کے لیے باقاعدہ کمیٹی قائم کی .

کمیٹی کا دو بار اجلاس منعقد ہوا . کمیٹی کے اجلاس میں بی این پی کے کسی بھی ممبر نے شرکت نہیں کی . وڈھ تنازعہ میں کئی افراد قتل ہوئے، لیکن سردار اختر مینگل نے ان کے لواحقین سے تعزیت تک نہیں کی . عدالت عالیہ کے حکم پر امن وامان کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کیا . بی این پی کے لانگ مارچ کا کوئی جواز نہیں ہے . دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا . بی این پی کے جلوس میں فساد کا خطرہ ہے .

. .

متعلقہ خبریں