کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رہنما اور سینیٹر سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کا پیشگی اعلان کردیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ اپوزیشن کی وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی۔ اپوزیشن کے 23 اراکین کے ساتھ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہو سکتی اور پارٹی کے ناراض اراکین سے بات چیت جاری ہے، انہیں جلد منالیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں اندرونی مسائل مل بیٹھ کرحل کر لیں گے۔ کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے کے بعد صورتحال سے آگاہ کر دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد 14 ستمبر کو جمع کی گئی تھی ۔ قواعد و ضوابط کے مطابق تحریک التوا کو پیش کرنے کے لیے اسمبلی اجلاس 21ستمبر کو متوقع تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر بلوچستان نے اس پر اعتراضات اٹھائے ہیں جس پر تیکنیکی اعتراضات کے باعث 21ستمبر کو تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے اسمبلی کے اجلاس کی طلبی ممکن نہیں ہوسکے گی ۔
رابطہ کرنے پر حزب اختلاف کے ذمہ دار ذرئع نے نیو نیوز کو بتایا کہ حزب اختلاف کو تیکنیکی اعتراضات کے حوالے سے اطلاعات ہیں لیکن ہمیں ابھی تک اعتراضات سے آگاہ نہیں کیا گیا ۔ جب اعتراضات سامنے آئیں گے تو حزب اختلاف کے اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔
سیکرٹری جنرل این اے 48 راجہ عضنفر کو گرفتار اسلام آباد(قدرت روزنامہ)24 نومبر کو اسلام…
چیف جسٹس کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 20 نومبر کو سماعت کرے گا…
پانچ افراد کے خلاف تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں اصلی…
ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی کپتان روہت شرما اور ان کی اہلیہ ریتیکا سجدیہہ کے ہاں…
پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے…