کاٹو جتنی ایف آئی آر کاٹنی ہیں، ڈیتھ اسکواڈ کے خاتمے کیلئے اسلام آباد میں دھرنا دیں گے، سردار اختر مینگل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کے شرکاءسے ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیتھ اسکواڈ کے خاتمے کیلئے 30 اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔ جنرل مشرف سے لیکر 2015 تک صرف ہم نے لاشیں اٹھائیں، ہم عادی ہوچکے ہیں، اللہ تم لوگوں کو وہ عذاب نہ دکھائے وہ بہت بھیانک ہوتا ہے۔ لانگ مارچ کے شرکاءکو جلسہ کامیاب کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وعدہ کرتا ہوں جب تک بلوچستان سے ان دہشت گردوں اور ڈیتھ اسکواڈ کا تخم ختم نہیں کیا جاتا ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ نوشکی اور کوئٹہ میں بھی لوگوں کیخلاف ایف آئی آرز کاٹی گئی ہیں۔ کاٹو جتنی ایف آئی آرز کاٹنی ہیں، اگر تم لوگوں کے پاس کاغذ ختم ہوگئے تو ہمیں بتانا تمہیں کاغذات بھی بھجوا دیں گے۔

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

42 mins ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

44 mins ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

1 hour ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

1 hour ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

2 hours ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

2 hours ago