میں شیخ رشید نہیں ہوں، مجھے مارنا ہے تو واہ فیکٹری کے بارود سے مارو، قبائلیت کے نام پر نہ مارو، سردار اختر مینگل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کے شرکاءسے ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست جو لوگوں کو انصاف مہیا نہ کرسکے، وہ ریاست جس کی کتاب میں صرف اور صرف ظلم و زیادتی ہو وہ کیا انصاف فراہم کرے گی۔ تاریخ سے سبق سیکھو، بنگلا دیش کو مت بھولو، وہ بنگلا دیش جس میں تم نے اسی طرح سے ڈیتھ اسکواڈ الشمس اور البدر بنائے تھے۔ وہ بنگلا دیش جس میں لاکھوں عورتوں کی عزت لوٹی، لاکھوں بچوں کو یتیم کردیا۔تین چار دن پہلے انتظامیہ کے لوگ آئے تھے کہ لانگ مارچ نہ کریں سیکورٹی رسک ہے، مستونگ سے قلات تک بڑا حساس علاقہ ہے۔ طالبان کا میں نے کیا بگاڑا ہے، داعش کا میں نے کیا بگاڑا ہے جو وہ مجھے ماریں۔ ہمیں مارنا ہے تو اپنی طاقت سے مارو، واہ فیکٹری میں بنائے گئے بارود سے ہمیں مارو، مذہبی انتہا پسندی کا نام لے کر ہمیں مت مارو، قبائلییت کا نام لیے کر نہ مارو، ہم مرنے کیلئے تیار ہیں تم مارنے والے بنو۔ مجھے پہلے بھی اللہ تعالیٰ نے بچایا، آئندہ بھی اللہ تعالیٰ ہی بچائے گا۔ وہ مشرف کا مارشل تھا یہ انو کا مارشل لاءہے۔ میں کوئی شیخ رشید نہیں ہو کہ کچھ عرصہ کیلئے بند کردو، بند کرنا ہے تو دس سال کیلئے کرو تاکہ میں بھی وہاں کچھ آرام کرسکوں۔ پاکستان میں لاوارث صرف بلوچ ہے۔

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

48 mins ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

50 mins ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

1 hour ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

1 hour ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

2 hours ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

3 hours ago