اسلام آباد ہائیکورٹ؛ نواز شریف کی نیب ریفرنسز میں سزا کیخلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ن لیگ کے قائد نواز شریف نے دو نیب ریفرنسز ایون فیلڈ اور العزیزیہ میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی متفرق درخواستیں دائر کردیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کرتے ہوئے کہا کہ اپیلوں کو بحال کر کے میرٹ پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ کیا جائے۔
عدالت نے عدم پیروی پر دونوں اپیلیں خارج کر دی تھیں۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر چہ میں ابھی تک بیماری سے مکمل ریکور نہیں ہوا ، لیکن ملک کے بدتر معاشی حالات کو دیکھ واپس آنے کا فیصلہ کیا ، ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے 6 جولائی 2018 کو غیرحاضری میں سزاسنائی، اس وقت میری اہلیہ لندن میں زیرعلاج اوروینٹی لیٹرپرتھیں، فیصلہ سنانے کے اعلان میں تاخیر کی استدعا کی تھی جومنظورنہ ہوئی، سزا کا فیصلہ غیرحاضری میں سنایا گیا توپاکستان واپس آکرجیل کا سامنا کیا اوراپیلیں دائرکیں۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں میرے شریک ملزمان مریم نوازاورکیپٹن صفدرکی سزا کالعدم قراردیکر بری کیا گیا، میرے پیش نہ ہونے کے باعث اپیل عدم پیروی پرخارج ہوئی، عدالت نے کہا کہ جب سرینڈرکریں یا پکڑے جائیں تو اپیل دوبارہ دائرکرسکتے ہیں، جان بوجھ کرنہیں،صحت کی خرابی کے باعث اپیلوں کی پیروی کیلئے حاضرنہیں ہوسکے، نوازشریف نے ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال نہیں کیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اگرچہ نوازشریف ابھی بھی مکمل طورپرصحتیاب نہیں مگر چونکہ ملک کومعاشی مشکلات کا سامنا ہے اس لیے انہوں نے ملک واپس آنے کا فیصلہ کیا، ضمانت کا کبھی غلط استعمال نہیں کیا، طبی بنیاد پرعدالت کے سامنے پیش نہیں ہوسکا تھا، میڈیکل رپورٹس مستقل بنیادوں پرلاہورہائیکورٹ جمع ہوتی رہی ہیں۔

Recent Posts

میرسرفراز بگٹی کا انسداد پولیو کیلئے دس روز میں جامع روڑ میپ مرتب کرنے کا حکم

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کرز برائے الیکٹرانک میڈیا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت…

1 min ago

ٹرمپ ہوں یا کمیلا ہیرس، پاکستان کو کملا بنائے رکھنا امریکہ کی مستقل پالیسی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…

6 mins ago

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

14 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

20 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

35 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

43 mins ago