اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، راجا پرویز اشرف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اسرائیل جنگی جرائم اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں راجا پرویز اشرف نے کہا کہ اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں پر ظلم اور بربریت کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد معصوم بچوں کی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ فلسطین پر حملے کرکے اسرائیل جنگی جرائم اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اسرائیلی جارحیت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
راجا پرویز اشرف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے دکھ اور درد میں برابر کا شریک ہے، ہم اہل فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی برادری سے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کا نوٹس لے۔

Recent Posts

غیر مصدقہ رپورٹنگ بند کریں، کترینہ کیف نے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ چند ہفتوں سے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کے…

9 mins ago

کراچی کے سرد خانوں میں رکھی جانیوالی لاشوں کی تعداد میں اچانک اضافہ کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موسم کی تبدیلی یا کوئی اور وجہ لیکن حقیقت یہ ہے کہ…

16 mins ago

پیپلز پارٹی نے حکومت سے کون سے مطالبات منوا لیے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام انتخابات کے نتائج کے بعد کوئی بھی سیاسی جماعت اس پوزیشن…

23 mins ago

بھارت یا پاکستان، کس ملک کی خواتین زیادہ خوبصورت ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا کے دور میں جہاں پاکستان اور بھارت کے حوالے سے…

48 mins ago

ایف سی فورسز کی غیر ضروری تعیناتی اور شاہراہوں پر چیک پوسٹوں کی تعمیر، بلوچستان ہائیکورٹ نے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست نمبر 1338/2019 پر جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس…

58 mins ago

کوئٹہ سے 20 ملزمان گرفتار، 3 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، موٹر سائیکل، منشیات و اسلحہ برآمد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ پولیس کی اشتہاری مفرور سنیچرز نامزد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم…

1 hour ago