اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ایئر لائن میں ایندھن کی فراہمی کا بدترین بحران جاری ہے،آج بھی پی آئی اے نے مزید27 پروازیں منسوخ کردیں۔پی آئی اے کی کراچی سے لاہور، رحیم یارخان اورپشاور کی دو طرفہ 7 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ کراچی سے ملتان، دبئی اوراسلام آباد کی6 پروازیں منسوخ ہیں۔
ملتان سے جدہ اور القسیم، 2 پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں جبکہ لاہور شارجہ، دبئی اور جدہ لاہور کی 4 پروازیں بھی منسوخ ہیں۔ اسلام آباد سے دبئی، دمام، مدینہ اور جدہ کی 4 پروازیں منسوخ ہیں۔
اسی طرح اسلام آباد سے ابوظہبی اور کوئٹہ کی 3 پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں جبکہ دبئی سے پشاور کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کاکہنا تھا کہ آج پی آئی اے کی ساٹھ پروازیں شیڈول ہیں، 42 بیرون ملک اور 18 اندرون ملک چلائی جائیں گی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ میسر فیول میں بیرون ملک آپریشن کو ترجیح بنیادوں پر جاری رکھا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک بھر سے 20 سے زائد پروازیں منسوخ کی گئی تھیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی میڈیا کے کرکٹ ٹیم پاکستان…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بے گناہ شہریوں اور مسافروں کو نشانہ بناتے ہوئے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب روانہ ہونگے۔ "جنگ " نے…
دیر(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے اے این پی چھوڑنے کا فیصلہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی جماعت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )جمعیت علماءاسلام (ف) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے…