سونا مزید مہنگا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے .
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 23 اکتوبر کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1250 روپے کا اضافہ ہوا .

اس اضافے کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 9 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے .
10 گرام سونےکا بھاو¿ 1072 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 79 ہزار 698 روپے ہوگیا . عالمی منڈی میں بھی سونے کے بھاو¿ میں 9 ڈالرز اضافہ ہوا اور وہ 2001 ڈالر فی اونس ہوگیا .
خیال رہے کہ 16 سے 23 اکتوبر یعنی ایک ہفتے کے دوران ایک تولہ سونے کی قیمت میں ساڑھے 9 ہزار روپے کا اضافہ ہو چکا ہے . 16 اکتوبر کو ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاو¿ 2 لاکھ 100 روپے تھا .

. .

متعلقہ خبریں