آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو بری کر دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)احتساب عدالت اسلام آباد نے اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بری کر دیا ہے۔
اس سے قبل نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ اسحاق ڈار کیخلاف کرپشن ثبوت نہیں کیس مزید نہیں چلایا جاسکتا، جج محمد بشیر نے ریمارکس دیے کہ نیب پراسکیوٹر جنرل اس نکتے پر تحریری طور پر وضاحت دیں۔
اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کی بریت پر اعتراض نہیں تو لکھ کر دیں، کل کو نیب کہے کہ ہم نے تو ایسا کچھ نہیں کہا تھا۔
نیب پراسکیوٹر افضل قریشی نے کہا کہ ہم نے میرٹ پر دلائل دیے ہیں عدالت فیصلہ سنا دے۔ عدالت نے کہا کہ آپ تحریری طور پر لکھ کردیں ہم فیصلہ سنائیں گے۔
عوام نے موقع دیا تو پھر پاکستان کو معاشی طاقت بنائیں گے،اسحاق ڈار
جس پر نیب نے تحریری جواب احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کر دیا، وکیل کا کہنا تھا کہ پورے کیس کا ٹرائل کیا اور گواہان کے بیانات بھی آپ کے سامنے ہیں۔
اسحاق ڈار کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت اپنی فائنڈنگ بھی فیصلے میں لکھے، مصباح الحسن ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ کیس میں فرد جرم عائد ہوچکا ہے۔
وکیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ فیصلے میں لکھا گیا کہ کیس میں شواہدنہیں بند کیا جارہا ہے ، الزام ثابت نہ ہونے کی صورت میں بری کرنا چاہیے تھا۔
وکیل کا کہنا تھا کہ بیان کی روشنی میں میرے موکل کو بری کیا جانا چاہیے، جس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ مجھے آرڈر لکھنے کے لیے آدھے گھنٹے کا وقت چاہیے۔
بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بری کر دیا، عدالت کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کی بریت پر اعتراض نہیں۔

Recent Posts

سانحہ 9 مئی؛ وزیراعظم کی صدارت میں کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔ایکسپریس…

13 mins ago

خزانے کو 4 ارب روپے نقصان ، مریم نواز نے کارروائی کا فیصلہ کرلیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سابق دور میں خزانے کو 4 ارب…

23 mins ago

وزیر اطلاعات سے چینی سفیر کی ملاقات، معاشی بحالی سمیت دیگر امور پر گفتگو

لاہور(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژائی…

25 mins ago

وزیراعظم سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات، اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے پر گفتگو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا…

37 mins ago

9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کیساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور…

48 mins ago

گوادر؛ حجام کی دکان پر کام کرنے والے پنجاب سے آئے 7 افراد فائرنگ سے قتل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) مسلح افراد نے گوادر میں رہائشی کوارٹر پر حملہ کردیا اور فائرنگ کرکے…

53 mins ago