مفتاح اسماعیل کو ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کی دعوت


کراچی (قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی .
پارٹی میں شمولیت کی دعوت فاروق ستار نے مفتاح اسماعیل سے ملاقات میں دی .

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات دو روز قبل مفتاح اسماعیل کی رہائش گاہ پر ہوئی تھی جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں معاشی و سیاسی بحران، خصوصا کراچی کے حالات اور عام انتخابات کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی .
فاروق ستار کا کہنا تھاکہ پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے اس موقع پر اچھے لوگوں کی ایک ٹیم بنا ضروری ہے، ایک مشترکہ قومی ایجنڈے کی ملک کو ضرورت ہے، مفتاح اسماعیل سے ملاقات میں اسی قومی ایجنڈے پر بات ہوئی .
فاروق ستار نے مفتاح اسماعیل کو کہا کہ اس وقت ایم کیو ایم سے بہتر پلیٹ فارم نہیں جو قومی ایجنڈے، قومی یکجہتی، کراچی میں تمام اکائیوں کو ملانے کی بات کررہا ہے، کراچی کو اپنائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں