لاہور میں ن لیگ کے جلسے کے موقع پر یو ٹیوبر جعلی ویڈیو بناتے ہوئےاصلی پولیس کے ہتھے چڑ ھ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے مینارپاکستان گراؤنڈ میں جلسے کے دوران یوٹیوبر جعلی ویڈیوبناتے ہوئے پکڑا گیا تھا جسے وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔پولیس کے مطابق یوٹیوبر نے خوانچہ فروش بچے کوپیسے دےکر ڈرامہ رچانےکی کوشش کی تھی اوربچے سے کہا تھا کہ وہ روتے ہوئےکہے پولیس والوں نے مفت میں سویاں کھائیں اورپیسے نہیں دیے۔

جیو نیو زکے مطابق پولیس کا کہنا تھاکہ لوگوں نے یوٹیوبر کا ڈرامہ دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی تھی، یوٹیوبر نے ڈی ایس پی شاہدرہ مقصود گجر کے سامنے ڈرامے کا اعتراف کیا تھا۔پولیس نے بتایاکہ ڈی ایس پی نے یوٹیوبر کو سمجھایا اور وارننگ دے کر جانے دیا۔اس حوالے سے ڈی ایس پی شاہدرہ مقصود گجر کا کہنا تھاکہ یوٹیوبر نوجوان پڑھا لکھا تھا، قانونی کارروائی سے اس کا مستقبل تباہ ہوجاتا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی، وارننگ دےکرچھوڑ دیا تھا۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 4 سال بعد 21 اکتوبر ہفتے کے روز وطن واپس پہنچے تھے اور ان کی آمد پر لاہور کے مینار پاکستان گراؤنڈ میں ن لیگ کی جانب سے جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

18 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

19 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

19 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

19 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

20 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

20 hours ago