پنجاب حکومت نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا معطل کردی

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا معطل کردی .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نوازشریف نے پنجاب حکومت کو سزا معطلی کرنے کی درخواست کی تھی، نوازشریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب حکومت کو درخوست دی تھی،نگران حکومت نے سابق وزیراعظم کی درخواست منظور کرلی،نگران پنجاب کابینہ نے نوازشریف کی سزا معطلی کی منظوری دیدی ہے .

یاد رہے کہ قائد ن لیگ نوازشریف نے 2019میں بیرون ملک جانے کیلئے میڈیکل گراؤنڈ پر سزا معطلی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی تھی،تو اسلام آباد ہائیکورٹ نے میڈیکل گراؤنڈ پر نہ صرف نوازشریف کی سزا معطل کی تھی بلکہ تحریری حکم میں یہ لکھا تھا کہ اگر نواز شریف سزا معطلی میں مزید توسیع چاہتے ہیں تو متعلقہ پنجاب حکومت میں درخواست دے سکتے ہیں .

نوازشریف کی جانب العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نگران پنجاب حکومت کو درخواست دی گئی تھی،نگران پنجاب کابینہ نے نواز شریف کی سزامعطلی کی درخواست کو منظور کرلیاگیا اور ان کی سزامعطل کردی گئی . ٹرائل کورٹ احتساب عدالت نے نوازشریف کو 10سال کی قیدو جرمانے کی سزا سنائی تھی .

. .

متعلقہ خبریں