سب سے زیادہ لڑائی جھگڑے اور وکلا کی ہڑتالیں پنجاب میں ہوتی ہیں، چیف جسٹس


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ سب سے زیادہ لڑائی جھگڑے اور وکلا کی ہڑتالیں پنجاب میں ہوتی ہیں۔
پنجاب میں زمین کی تقسیم کے تنازع سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی، جس میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے درخواست واضح نہ ہونے پر درخواست گزار کے وکیل کی سرزنش کر دی ۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ درخواست میں استدعا ہی درج نہیں ہے۔ پنجاب کے وکیل دعویٰ لکھنا کب سیکھیں گے؟۔ کیا پنجاب کے تمام لاء کالجز بند کر دیں؟۔
کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ عرضی نویس سے دعویٰ مرتب کروایا جاتا ہے۔ بتائیں کیا قانون عرضی نویس سے دعویٰ مرتب کروانے کی اجازت دیتا ہے۔ قانون میں کہاں لکھا ہے کہ وکیل صرف عدالت میں کھڑے ہو کر دلائل دے گا؟۔ وکیل کی خدمات حاصل کرنے کا مقصد یہ ہے کہ وہ دعویٰ لکھ کر اس کی تصدیق کرکے جمع کرائے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سب سے زیادہ لڑائی جھگڑے پنجاب میں ہوتے ہیں۔ سب سے زیادہ وکلا کی ہڑتالیں بھی پنجاب ہی میں ہوتی ہیں۔ پنجاب کے سینئر وکلا بھی کھڑے ہو جاتے ہیں اور ہڑتالیں کرتے ہیں۔ ہڑتال کرنا وکیل کا حق کیسے ہوگیا؟۔ دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے اور یہاں عرضی نویس سے کیس کی ڈرافٹنگ کرائی جاتی ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ پورا نظام ہی خراب کردیا گیا ہے۔ کیا پنجاب کے لاء کالجز ڈرافٹنگ نہیں سکھاتے؟۔ بلوچستان کے پسماندہ علاقے تربت میں جائیں، وہاں بھی وکیل خود ڈرافٹنگ کرتا ہے۔
دوران سماعت وکیل افراسیاب نے عدالت کو بتایا کہ میں نے یہ درخواست تحریر نہیں کی، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ کے توسط سے تمام وکلا کو پیغام دے رہے ہیں کہ کیس کی تیاری کیا کریں۔

Recent Posts

اینٹی نارکوٹکس اور نیوی کی مشترکہ کارروائی، 28 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

کراچی (قدرت روزنامہ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کھلے سمندر میں پاک بحریہ اور پاکستان میری…

5 hours ago

24 نومبر کو غلامی سے نجات کےلیے نکلنا ہے، علیمہ خان کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے…

5 hours ago

برطانوی عدالت کی جانب سے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار دینے پر ترجمان نواز شریف خاندان کا رد عمل

لندن(قدرت روزنامہ)ترجمان نوازشریف خاندان نے برطانوی عدالت سے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار…

6 hours ago

پی ٹی آئی کے اس احتجاج کا نتیجہ بھی پہلے جیسا ہوگا، طلال چودھری کا دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)رہنما مسلم لیگ(ن) طلال چودھری نے کہا ہے پی ٹی آئی کے احتجاج…

6 hours ago

میچ کے دوران پاکستانی مداحوں کی جانب سے بابر اعظم کے خلاف جملے کسنے پر امام الحق شدید غصے میں آگئے

لاہور(قدرت رورزنامہ)پاکستان کے بیٹر امام الحق نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے بابراعظم کے حق میں…

6 hours ago

بچے میری ریڈ لائن ہیں انکے خلاف ہر قسم کے تشدد کا تدارک کریں گے: مریم نواز

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچوں پر تشدد، استحصال، بدسلوکی کے…

6 hours ago