حکومت کا عمران خان کو الیکشن کمیشن میں پیش کرنے سے انکار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگراں حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن میں پیش کرنے سے معذرت کرلی۔
پنجاب پولیس نے سیکیورٹی رسک قرار دیا تو الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیےکہ وزارت داخلہ اگر ایک شخص کوسیکیورٹی نہیں دے سکتی توالیکشن کیسے کرائیں گے ، کمیشن نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی چیئرمین، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔
پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل شعیب شاہین، فواد چوہدری، اسد عمر پیش ہوئے۔ حکومت نے عمران خان کو الیکشن کمیشن کے روبرو پیش کرنے سے انکار کردیا۔ اس پر وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن کی اصل توہین ہوئی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے اے آئی جی آپریشنز پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی چیئرمین سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کراتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، وہ خود بھی اس کا اظہار کر چکے ہیں۔
الیکشن کمیشن ارکان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جو کہتے ہیں آپ کو یقین ہے کہ صحیح کہتے ہیں؟، چیئرمین پی ٹی آئی سے آپ لکھواکے لے آئیں کہ میں معذرت کرتاہوں۔
اے آئی جی آپریشنز نے کہا کہ الیکشن کمیشن اڈیالہ جیل جاکر کیس کی سماعت کرے، پنڈی گنجان آبادی پر مشتمل ہے خطرات سے خالی نہیں۔
اس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ کیسے ہمیں حکم دے سکتے ہیں کہ ہم اڈیالہ میں سماعت کریں، وزارت داخلہ اگر ایک شخص کو سیکیورٹی نہیں دے سکتی تو الیکشن کیسے کرائے گی۔
الیکشن کمیشن نے سیکرٹری وزارت داخلہ کو طلب کرتے ہوئے سماعت تیرہ نومبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے آج کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے۔

Recent Posts

سیف علی خان کا کرینہ کپور سے شادی کے وقت قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف

کچھ لوگوں کو ہماری شادی پسند نہیں آئی اور میرے سسر کو گمنام خطوط ملے،…

4 mins ago

آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے اہم معلومات سامنے آ گئیں

استعمال شدہ آئی فون خریدنا چاہتے ہیں تو پہلے یہ معلومات پڑھ لیں اور دھوکے…

7 mins ago

واٹس ایپ کا ایک اور نیا فیچر آپ کے لیے کیا آسانیاں پیدا کر سکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ نے ایپل صارفین کے لیے ایک نیا ’ڈرافٹ فیچر‘ لانچ…

16 mins ago

بلوچستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت کے دوران دہشتگردی میں کتنا اضافہ ہوا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں سرفراز بگٹی کی سربراہی میں تشکیل پانے والی پیپلز پارٹی کی…

27 mins ago

ڈی جی لیویز کا کرپٹ ملازمین کے خلاف ایکشن

ڈی جی بلوچستان لیویز فورس نصیب اللہ کاکڑ نے شیرانی اور ژوب لیویز کے مال…

45 mins ago

محکمہ سوشل ویلفیئر میں ایک ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف

کرپشن معذور افراد کے وہیل چیئرز،سلائی مشنوں اور ادویات کی مد میں ہوئی ہے۔ کرپشن…

57 mins ago