نوازشریف کی وطن واپسی، جیل میں قید عمران خان کا بیان بھی سامنے آگیا

لاہور، راولپنڈی(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی پر جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کا ردعمل بھی آگیا .

سائفر گمشدگی کیس کی سماعت کے موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’قوم کو مبارک ہو نیلسن مینڈیلا واپس آگیا ہے‘ .

یادرہے کہ سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران خصوصی عدالت نے چیئر مین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کی، چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان خفیہ دستاویزات کی معلومات سے متعلق رابطوں میں ملوث پائے گئے، سائفر ٹیلی گرام کے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، قومی سلامتی کے برعکس ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا، سابق وزیراعظم نے بد دیانتی اور بدنیتی سے جان بوجھ کر سائفر تحویل میں رکھا،یہ انتہائی خفیہ دستاویز جسےکسی صورت شیئر نہیں کیاجاسکتا،جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کیس جھوٹا، من گھڑت اور سیاسی انتقام پر مبنی ہے،بیگناہی ثابت کرونگا، دونوں ملزمان چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کا صحت جرم سے انکار کر دیا .

. .

متعلقہ خبریں