اسلام آباد ہائیکورٹ؛ سائفر کیس میں ٹرائل روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی استدعا مسترد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں ٹرائل روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی استدعا مسترد کردی .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اور جسٹس ثمن رفعت پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ ہماری درخواست 2مختلف نوٹیفکیشنز کو چیلنج کرنے سے متعلق ہے،27جون اور 29اگست کے وزارت قانون کے نوٹیفکیشنز کو چیلنج کیاتھا،جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے ازخود جاری کیا .

عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ یہ ایک انتظامی نوٹیفکیشن تھا جس کامجاز کمشنر اسلام آباد تھا، وفاقی حکومت نہیں، جسٹس میاں گل حسن نے کہاکہ ہو سکتا ہے جب فائل مارکنگ کیلئے چیف جسٹس کے پاس جائے تو نیا بنچ تشکیل دیدیا جائے،ابھی ہم آپ کو کوئی عبوری ریلیف نہیں دے سکتے،یہ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں اس کا فیصلہ بھی بعد میں ہوگا، کسی شخص کیلئے رولز کی خلاف ورزی نہیں کر سکتے،عدالت نے سائفر کیس میں ٹرائل روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی استدعا مستردکردی .

. .

متعلقہ خبریں