ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے، کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے، نگران وزیراعظم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نئے کھلاڑیوں کو تاکید ہے کہ وہ ہمارے ہاکی لیجنڈز کی پیروی کریں، ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے، کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔
قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کی پہچان ثقافت اور کھیلوں سے ہوتی ہے۔ ہمارے پاس اسکواش میں جہانگیر خان، جان شیر خان جیسے بڑے نام ہیں۔ کرکٹ میں بھی لیجنڈز ہیں اور انہی عظیم کھلاڑیوں نے پاکستان کے مثبت تشخص کو دنیا بھر میں اجاگر کیا ہے۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ماضی قریب میں پاکستان کی ہاکی ٹیم کا بھی دنیا میں انتہائی نمایاں مقام تھا لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر یہ بتدریج کم ہوتا چلا گیا۔ آج مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ اس کھیل میں ایک بار پھر جان پڑ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آرمی ہیرٹیج فاؤنڈیشن اور پاکستان ہاکی فیڈریشن سمیت تمام ڈیپارٹمنٹس، امپائرز اور کھلاڑی اسی جذبے کے ساتھ پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کے فروغ میں اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ ‘ہاکی کے فروغ کیلئے جو کچھ بھی کر سکا، کروں گا اور اس کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ میری خواہش ہو گی کہ ہمارے ہاکی کے رول ماڈلز کا کھیلنے کا انداز، ویڈیوز اور ٹریننگ سیشنز کے ذریعے نئے کھلاڑیوں تک پہنچے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کے لیجنڈز ہمارے ہیرو ہیں۔ ہم آپ کا احترام کرتے ہیں اور دیگر معاملات میں بھی ہم آپ کا ساتھ دیں گے لیکن یہ جو جذبات کا قرض ہے یہ ہم آپ کو صحیح انداز میں لوٹانے کی کوشش کریں گے۔

Recent Posts

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

7 mins ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

9 mins ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

12 mins ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

31 mins ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

35 mins ago

رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…

39 mins ago