کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے وزیراعلیٰ جام کمال کی جانب سے اسپیکر اور صوبائی وزیروں کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کو خط لکھے کی خبر کی تردید کردی ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی جانب سے عبدالقدوس بزنجو ، صالح بھوتانی، بشریٰ رند اور ظہور بلیدی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کے حوالے سے محکمہ اینٹی کرپشن اور سی ایم آئی ٹی خط لکھنے کی خبر من گھڑت اور حقائق کے برعکس ہے۔
لیاقت شاہوانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان نے ایسی کوئی ہدایت نہیں دی، حقائق کے منافی خبریں چلانا اور سنسنی پھیلانا صحافتی ضابطہ اخلاق کے خلاف ہیں۔واضح رہے کہ بلوچستان میں برسراقتدار جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) میں اختلافات کی خبریں سامنے آرہی ہیں، ان اختلافات کے خاتمے کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سرگرم عمل ہیں۔
نئی دہلی (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے سموگ کے معاملے…
اوٹاوا (قدرت روزنامہ) خوبصورت شکل اور بےمثال اداکاری کی مالک ہانیہ عامر اپنی ہٹ ڈرامہ…
لندن (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف…
لندن (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لندن میں دھمکی دینے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دھند اور سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری ،آج شام سے پنجاب کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ وینا ملک ایک بار پھر ازدواجی بندھن میں بندھ گئی…