کراچی ایئرپورٹ؛ دبئی سے آئی خاتون سے 96 لاکھ کے آئی فونز و دیگر اشیا برآمد


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ پر خاتون کے سوٹ کیس سے 96 لاکھ روپے کے آئی فونز اور الیکٹرانک مصنوعات برآمد ہوئی ہیں، پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔
پاکستان کسٹمز نے جناح ٹرمینل ارائیول پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آئی خاتون (م) کے سوٹ کیس سے 96لاکھ روپے مالیت کے آئی فونز اور دیگر الیکٹرانک اشیا برآمد کرلیں۔
کسٹم کے مطابق برآمد شدہ اشیاء میں چار آئی فونز 15 پرومیکس، 2 ایپل میک بک، 25 برانڈڈ بیگز، 8 برانڈڈ گھڑیاں اور 25 کلو برانڈڈ کاسمیٹک مصنوعات شامل ہیں۔
برآمد شدہ اشیاء پر ڈیوٹی اور ٹیکسز کی مالیت 66لاکھ روپے بنتی ہے جب کہ برآمد شدہ آئی فونز کی مالیت 66 لاکھ روپے ہے جس پر 30 لاکھ روپے ڈیوٹی وٹیکسز بنتا ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق مسافر خاتون گرین چینل استعمال کرتے ہوئے لاؤنج سے باہر جانے کی کوشش کر رہی تھی حکام نے شک کی بناء پر خاتون مسافر (م) کے سامان کی تلاشی لی، خاتون مسافر نے یہ سامان دبئی سے کھیپیوں سے وصول کیا تھا، ایک جینئین مسافر کی حیثیت سے خاتون کو یہ اشیاء ائیرپورٹ سے باہر نکالنی تھیں۔
کسٹم حکام نے کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اشیاء ضبط کرلی ہیں۔

Recent Posts

کراچی کے کباب اور ربڑی نے امریکی سفیر کا دل موہ لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…

5 mins ago

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ، نواز شریف

نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…

8 mins ago

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

23 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

32 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

35 mins ago

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

3 hours ago