پنجگور (قدرت روزنامہ)ایران بارڈر سے متصل بلوچستان کے ضلع پنجگور میں 17 ستمبر سے شروع ہونے والا تین روزہ تبلیغی اجتماع آج کو پرامن و سکون کے ساتھ دعا کے بعد اختتام پذیر ہوا اس تبلغی اجتماع میں پنجگور کے علاہ ملک بھر سے دین دوست آئے سرکاری و غیر سرکاری رپورٹ کے مطابق ڈھائی لاکھ لوگوں نے شرکت کی ہوئی تھیں نظام انتہائی پر خلوص انداز میں انتہائی سہل تھی اجتماع کے دوران مختلف علمائے کرام نے بیان فرمائے اور تبلغی اجتماع کے آخری ایام بیان و دعا عالم دین مولانا ضیا الحق لاہوری نے فرمائی انہوں نے اپنے بیان میں امیت مسلمہ سے کہا ہے کہ دین زور و زر سے نہیں بلکہ زاری سے اپنائی جاتی ہے آج آگر دین اس دنیا میں مقبول پزیر ہوئی ہے وہ زاری ومنت سماجی ایک دوسرے کو اللہ کے راہ میں کائل کرنے سے ہوئی ہے دین نے تمام مذہب کے احترام کا درس دیا ہے زور وزر سے اسلام پھیلانے کا درس نہیں دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ حالات حاضرات کو نہ دیکھیں کیا ہوا ہے کیا ہوگا بلکہ اپنی اچھے اعمال سے دین کو لے کر چلیں جب اعمال صحیح ہوں گے تو حالات ٹھیک ہوسکتے ہیں آج معاشرہ جس فسادات میں ہے وہ انکے اپنے اعمال سے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ دین کو سکھیں ے کیلئے گھر سے نکلنا ہوگا گھر بیٹھے کسی نے دین حاصل نہیں دین کے علاہ بھی کوئی کام گھر بیٹھے حاصل نہیں کیا جاسکتا ہے . .
متعلقہ خبریں