طوفان ’تیج‘ کیلئے آخری الرٹ جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمۂ موسمیات نے بحیرۂ عرب میں بننے والے سمندری طوفان ’تیج‘ کے لیے آخری الرٹ جاری کر دیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ’تیج‘ صبح سویرے یمن میں الغیض کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے جس کے نتیجے میں لینڈ فال کے بعد طوفان کی شدت میں کمی آ گئی ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ یہاں کم سے کم درجۂ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کراچی کے مضافات میں بارش کا امکان
انہوں نے بتایا ہے کہ کراچی میں شمال مشرق سے بہت کم رفتار میں ہوا چلتی رہے گی اور آج شہر کے مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں۔
جواد میمن کا مزید کہنا ہے کہ موٹر وے، کاٹھور، گڈاپ اور اطراف میں دوپہر یا شام تک بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کا 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جہاں ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 69 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں مشرق کی سمت سے ہوائیں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

Recent Posts

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

8 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

22 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

35 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

47 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

59 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

1 hour ago