اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے کراچی میں 5 نومبر کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدارواں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔
الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق کراچی میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کی تین، تین نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔
کراچی کی مختلف یوسیز میں جنرل ممبر کی 4 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے، ضلع ملیر یو سی 7 ٹی ایم سی مراد میمن میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے ضمنی انتخابات کے لیے 6 امیدوار مدِ مقابل ہوں گے۔
مراد میمن یوسی7 میں چیئرمین کے لیے ڈپٹی میئر سلمان عبداللّٰہ اور وائس چیئرمین کے لیے محمد سلیم میمن پیپلز پارٹی کے امیداور ہیں۔
مراد میمن یوسی7 میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے تحریکِ انصاف اور ٹی ایل پی کے امیدوار بھی میدان میں ہیں۔
ضلع جنوبی یوسی 13 کلفٹن سے چیئرمین کے لیے 7 امیدوار میدان میں ہیں، اس یو سی سے چیئرمین کی نشست کے لیے پیپلز پارٹی سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، جماعت اسلامی سے نورالسلام اور ٹی ایل پی سے سکندر آگر امیدوار ہوں گے۔
ضلع کیماڑی یوسی 3 ٹی ایم سی ماڑی پوری سے چیئرمین کی نشست کے لیے 6 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
یوسی 3 ٹی ایم سی ماڑی پور سےچیئرمین کے لیے پیپلزپارٹی کے سیف اللّٰہ، جماعتِ اسلامی کے محمد حسن اور تحریکِ انصاف کے محمد زاہد امیدوار ہیں۔
ضلع ملیر یوسی 8 ٹی ایم سی ابراہیم حیدری کی چیئرمین کی نشست پر مرتضیٰ وہاب بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔
علاوہ ازیں ضلع جنوبی ٹی ایم سی صدر یو سی 6 میں وائس چیئرمین کے لیے7 امیدواروں کے درمیان جبکہ ضلع جنوبی ٹی ایم سی صدر یو سی 12 میں وائس چیئرمین کے لیے 8 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ائیر لائن پی آئی اے کو بڑی بے دردی اور بے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے بلوچ راجی مچی مجمع…
خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی کو فائرنگ کرکے…
نیویارک(قدرت روزنامہ)نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو نامزد کیا…
تربت(قدرت روزنامہ)حسادیگ دشت سے 13 سال قبل لاپتہ پولیس اہلکار نصیرالدین ولد بہرام اور ان…