توشہ خانہ کیس، نواز شریف کے دائمی وارنٹ منسوخ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔
نواز شریف نے نیب کورٹ میں پیش ہو کر سرنڈر کر دیا، جج محمد بشیر نے نواز شریف کو حاضری لگوا کر جانے کی اجازت دے دی۔
جس کے بعد نواز شریف احتساب عدالت سے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب روانہ ہو گئے۔
احتساب عدالت میں نواز شریف نے مستقبل میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کر دی، جج نے کہا کہ فرد جرم عائد کرتے وقت عدالت آنا ہی پڑے گا۔
عدالت نے نوازشریف کی ضبط شدہ پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔
توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کی ضمانت منظور ہو گئی، طارق فضل چودھری نے دس لاکھ کے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کروا دیے۔
احتساب عدالت نے نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔ توشہ خانہ کیس کی سماعت 20 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیس کی سماعت کریں گے، واضح رہے کہ عدالت نے نواز شریف کو پیش ہوکر سرنڈر کرنے کیلئے آج تک کی مہلت دے رکھی تھی۔ نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی احتساب عدالت پہنچے اور وہ عدالت میں حاضر لگوا کر روانہ ہو گئے،یوسف رضا گیلانی بھی نوازشریف کے ہمراہ ملزم نامزد ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے نواز شریف کو خصوصی سیکیورٹی فراہم کر دی ہے، نوازشریف کو فراہم کی گئی خصوصی سیکیورٹی میں 3ا سپیشل پولیس وینز بھی شامل ہیں۔
اے ٹی ایس اہلکاروں کا اسپیشل دستہ بھی نواز شریف کی سیکیورٹی کے لیے تعینات کیا گیا ہے، نواز شریف کو پہلے ہی سابق وزیراعظم کی سیکیورٹی بھی دی جا چکی ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی کے پیش نظر پولیس نے انہیں خصوصی سیکیورٹی فراہم کر دی ہے۔

Recent Posts

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

47 mins ago

رواں ہفتے ملک بھرمیں مہنگائی کی شرح میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں…

50 mins ago

”پتہ ہی نہیں چلا کہ کب شیطان نے مجھے ننگا کردیا تھا،، بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی ادکارہ کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ) اسلام کیلئے بالی وڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ ثناء خان…

59 mins ago

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے 26ستمبرسے یکم اکتوبر تک ملک بھر میں گرج…

1 hour ago

مجوزہ آئینی ترمیم کا اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا، اسد قیصرکا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

1 hour ago

سکھر، لوڈر رکشہ تالاب میں گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے

سکھر (قدرت روزنامہ) قریشی گوٹھ میں لوڈر رکشہ تالاب میں گر گیا، حادثے میں خاتون…

1 hour ago