وزیراعلیٰ کے مستعفی ہونے کا آپشن موجود ہی نہیں ہے،میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے مستعفیٰ ہونے کا آپشن موجود ہی نہیں ہے اپوزیشن تحریک عدم اعتما د کے ذریعے چور دروازے سے بر سراقتدار آنا چاہتی ہے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ہر صورت ناکام بنائیں گے، یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا بنیادی حق ہے بدقسمتی سے یہ وہی اپوزیشن ہے جو نواب ثناء اللہ زہری کی حکومت سے لیکر آج تک ہمیشہ غیر جمہوری طریقے سے حکومت گراتی آئی اور چور دروازے سے اقتدار کا حصہ بننے کی کوشش کرتی ہے جو لوگ بلوچستان عوامی پارٹی کو سلیکٹڈ کہتے تھے وہی آج بی اے پی ارکان کو ورغلانے کے لئے ہر قسم کے حربے آزما رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے مستعفیٰ ہونے کی خبریں پروپگینڈا ہیں اپوزیشن اپنی ناکامی کو دیکھ ہر ایسی خبریں پھیلا رہی ہے وزیراعلیٰ جام کمال خان صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں اور اپنے عہدے پر قائم و دائم ہیں وزیراعلیٰ کے مستعفیٰ ہونے کا آپشن موجود ہی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں اختلافات کو دور کر نے کے لئے مختلف بیٹھکیں ہوچکی ہیں جن میں دوستوں کے خدشات کو دور کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو پارٹی کے اہم رکن اور زیرک سیاستدان ہیں وہ پارٹی کی خاطر اختلافات کو سینئر قیادت کے ساتھ مل بیٹھ کر حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں وزیراعلیٰ اور اسپیکر کے اخلافات جلد ہی ختم ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان پورے صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں انہوں نے اسپیکر کے حلقے کے لئے بھی ترقیاتی فنڈز دئیے ہیں اگر اسپیکر کے تحفظات ہیں تو انہیں دور کرلیا جائیگا وزیراعلیٰ ہاؤس میں کسی بھی وزیریا رکن پر پابند ی نہیں ہے جس بھی دن جو بھی ملنا چاہیے اس میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں آتا انہوں نے کہا کہ بی اے پی کے ناراض ارکان کی تعداد کے حوالے سے کئے جانے والے دعوؤں کی تردید کرتا ہوں ہم تحریک عدم اعتماد کا جمہوری اندازمیں مقابلہ کر کے اسے ناکام بنائیں گے۔

Recent Posts

جعلی ایف بی آر اہلکاروں نے اشیائے خور و نوش سے بھرا ٹرک لوٹ لیا

پانچ افراد کے خلاف تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں اصلی…

7 mins ago

بھارتی کپتان روہت شرما کے گھر شادی کے 9 سال بعد بچے کی پیدائش

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی کپتان روہت شرما اور ان کی اہلیہ ریتیکا سجدیہہ کے ہاں…

9 mins ago

آئی ایم ایف اعلامیہ جاری، معیشت میں حکومتی مداخلت کم کرنے پر زور

پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،…

31 mins ago

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے…

34 mins ago

وہ چیز جسے بند کرنے کیلئے وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی…

37 mins ago

بھارتی اداکارہ رِدھی ڈوگرا کے فواد خان کے ساتھ اپنی فلم کے حوالے سے اہم انکشافات

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ رِدھی ڈوگرا نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کے ساتھ…

40 mins ago