پاکستان بارڈر مینجمنٹ حکام اور طالبان اسلامی امارات افغانستان کے درمیان ایک فلیگ شپ میٹنگ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان بارڈر مینجمنٹ حکام اور طالبان اسلامی امارات افغانستان کے بارڈر آفیشلز کے درمیان ایک فلیگ شپ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں بارڈر مینجمنٹ کے معاملات زیر غور آئے . پاکستان کی طرف سے نمائندگی ڈپٹی کمشنر چمن راجہ اطہر عباس نے کی جبکہ ان کے ہمراہ ایف سی سکاؤٹ کمانڈر چمن عمر جبار بھی موجود تھے .

فلیگ شپ میٹنگ میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے انخلاء کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی پر بات چیت کی گئی . بارڈر پر امدورفت کے حوالے سے اور بالخصوص مریضوں کو درپیش مشکلات پر تفصیلی بات چیت ہوئی، ون ڈاکیومنٹ رجیم اور لوکل کمیونیٹیز کو درپیش مسائل کے موثر حل کےلئے دونوں ملکوں کے درمیان اچھے ماحول میں مشاورت کو جاری رکھنے پر اتفاقِ کیا گیا . ڈی سی چمن نے لوکل کمیونیٹیز کو درپیش مسائلِ کے موثر حل کےلئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کروائی

. .

متعلقہ خبریں