پاکستان بارڈر مینجمنٹ حکام اور طالبان اسلامی امارات افغانستان کے درمیان ایک فلیگ شپ میٹنگ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان بارڈر مینجمنٹ حکام اور طالبان اسلامی امارات افغانستان کے بارڈر آفیشلز کے درمیان ایک فلیگ شپ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں بارڈر مینجمنٹ کے معاملات زیر غور آئے۔ پاکستان کی طرف سے نمائندگی ڈپٹی کمشنر چمن راجہ اطہر عباس نے کی جبکہ ان کے ہمراہ ایف سی سکاؤٹ کمانڈر چمن عمر جبار بھی موجود تھے۔ فلیگ شپ میٹنگ میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے انخلاء کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی پر بات چیت کی گئی۔ بارڈر پر امدورفت کے حوالے سے اور بالخصوص مریضوں کو درپیش مشکلات پر تفصیلی بات چیت ہوئی، ون ڈاکیومنٹ رجیم اور لوکل کمیونیٹیز کو درپیش مسائل کے موثر حل کےلئے دونوں ملکوں کے درمیان اچھے ماحول میں مشاورت کو جاری رکھنے پر اتفاقِ کیا گیا۔ ڈی سی چمن نے لوکل کمیونیٹیز کو درپیش مسائلِ کے موثر حل کےلئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کروائی

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

38 mins ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

40 mins ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

59 mins ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

1 hour ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

1 hour ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

2 hours ago