آرمی چیف کی فلسطینی سفیر سے ملاقات، غزہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے فلسطین کے سفیر احمد جواد سے ملاقات کی اور غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے باعث فلسطینیوں کے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اسرائیلی فوج کی جانب سے معصوم شہریوں کے بےدریغ قتل پر تشویش کا اظہار کیا۔
آرمی چیف نے اسرائیلی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے، اسکولز، یونیورسٹیز، امدادی کارکنوں اور اسپتالوں پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ غزہ سے فلسطینیوں کا جبری انخلاء انسانیت کے خلاف جرائم کا عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی فوج کو جاری مظالم کی حوصلہ افزائی سے باز رکھنے کےلیے متحرک ہو۔
آرمی چیف نے 1967 سے قبل سے سرحدی بنیاد پر قائم فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی خود غرضی اور تنگ نظریے کے تحت جبر ہو رہا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مظالم انسانیت اور شہری اقدار کی خلاف ورزی کے عکاس ہیں۔

Recent Posts

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

22 mins ago

رواں ہفتے ملک بھرمیں مہنگائی کی شرح میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں…

25 mins ago

”پتہ ہی نہیں چلا کہ کب شیطان نے مجھے ننگا کردیا تھا،، بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی ادکارہ کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ) اسلام کیلئے بالی وڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ ثناء خان…

34 mins ago

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے 26ستمبرسے یکم اکتوبر تک ملک بھر میں گرج…

38 mins ago

مجوزہ آئینی ترمیم کا اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا، اسد قیصرکا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

49 mins ago

سکھر، لوڈر رکشہ تالاب میں گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے

سکھر (قدرت روزنامہ) قریشی گوٹھ میں لوڈر رکشہ تالاب میں گر گیا، حادثے میں خاتون…

59 mins ago