سندھ پولیس کے اسمگلنگ میں ملوث افسران و اہلکاروں کی تنخواہیں روک دی گئیں


کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ پولیس کے 29 اہلکاروں کے اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد ان کی تنخواہیں روک دی گئی ہیں۔
سابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے دور میں انفارمیشن رپورٹ کی بنیاد پر کشمور ، سکھر،جیکب آباد،شکارپور ،کراچی،حیدرآباد سمیت دیگر اضلاع کے افسران و اہلکاروں کو ایرانی پیٹرول و ڈیزل ،نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور دیگر اشیا کی اسمگلنگ اور اسمگلروں کی پشت پناہی میں ملوث قرار دیا گیا تھا۔
رپورٹ کی بنیاد پر 30 سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کو بلیک کرکے’’بی‘‘ کمپنی رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے اور انہیں ہیڈکوارٹر ساؤتھ رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
تاہم ان افسران و اہلکاروں نے آئی جی سندھ کے احکامات کو نظر انداز کردیا اور گارڈن ہیڈ کوارٹر رپورٹ نہیں کیا یا پھر بغیر اجازت چھٹیوں پر روانہ ہوگئے جن کی غیر حاضریوں کا سلسلہ شروع ہوا تو نئے آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے ایسے افسران و اہلکاروں کو تنخواہوں کی ادائیگی روک دی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو شاد ابن مسیح کی جانب سے ایک لیٹر لکھا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سندھ بھر کے 29 پولیس انسپکٹر ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ،ہیڈ کانسٹیبل اور پولیس کانسٹیبل اسمگلنگ میں ملوث ہیں لہذا ان کی تنخواہوں کی ادائیگی روک دی جائے۔
پولیس اہلکاروں میں ضلع کشمور کے پولیس انسپکٹر اقتدار حسین جتوئی ، سکھر کے حنیف کھوسو،میر احمد لغاری،شکارپور میں تعینات عبدالرشید مارفانی ،کشمور کے دین محمد لغاری، جیکب آباد اور شکارپور میں تعینات بابر علی کنہورو،نواب علی چنا ، مولا بخش کنہورو،منور علی جونیجو ،محمد کھوسو، خالق الرحمن مہر،نجم الدین دریشانی شامل ہیں۔
ان کے علاوہ شیراز حسین نیازی،نواب خان مکو،محمد خان کٹو،زبیر احمد سومرو،نادر علی لغاری،احمد علی لاشاری،دائم علی بھیو،لاڑکانہ رینج کے ایاز کھیڑو،عالم جتوئی ، حیدرآباد رینج کے عامر چانڈیو اور کراچی سائوتھ زون کے مظہر حیات نے ’’بی کمپنی‘‘ میں رپورٹ نہیں کیا۔
اسی طرح حیدرآباد رینج کے اللہ بچایو،سائوتھ زون کے امتیاز احمد میر جت،اے ایس آئی ارشد آرائیں ، حیرآباد رینج کے خالد ڈنو، عبدالحمید،اللہ بچایو،فیاض بھٹی ، محمد آصف اور عبدالستار بھی ’’بی کمپنی‘‘سے غیر حاضر ہیں جن کی تنخواہوں کی ادائیگی روک دی گئی ہے۔

Recent Posts

پاکستان کے خلاف ہر طرح کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا 13ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کی اختتامی تقریب سے…

12 mins ago

پاکستان کو ’’گھریلو‘‘ اقتصادی منصوبہ بنانے کا برطانوی مشورہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایک طرف برطانیہ نے پاکستان کو “گھریلو” اقتصادی منصوبہ تیار کرنے کا مشورہ…

34 mins ago

گرمی کی لہر برقرار، لاہور کا درجہ حرارت کہاں تک جانے کا امکان؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرمی کی لہر برقرارہے،شہر کا درجہ حرارت…

38 mins ago

مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ بھڑک اٹھی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کی اطلاع…

47 mins ago

ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری، شارٹ فال 5319 میگاواٹ تک پہنچ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اور شارٹ فال 5319…

1 hour ago

خواتین باورچی خانے تک محدود نہیں،وہ بہت کچھ کرسکتی ہیں: ثانیہ مرزا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)بھارت کی سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا حال ہی میں خواتین…

1 hour ago