محکمہ انسداد بدعنوانی بلوچستان کے افسران کی 2 روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

 

بلوچستان سول سروسز اکیڈمی میں ورکشاپ کا اہتمام آئی این ایل اور اکاؤنٹیبلٹی لیب پاکستان کے تعاون سے کیا گیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) محکمہ انسداد بدعنوانی بلوچستان )اے سی ای بی ( کی ایڈمن اور آئی ٹی ٹیموں کی 2 روزہ تربیتی ورکشاپ بلوچستان سول سروسز اکیڈمی میں منگل کو کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی ۔یہ تربیتی ورکشاپ محکمہ انسداد بدعنوانی بلوچستان کے عملے کی ادارہ جاتی استعداد کار بڑھانے پر مرکوذ پراجیکٹ کا اہم حصہ تھی۔ اس پراجیکٹ کو امریکی سفارت خانے کے بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ افیئرز (آئی این ایل) اور اکاؤنٹیبلٹی لیب پاکستان (اے ایل پی) کی معاونت حاصل ہے۔


یہ پہلا موقع تھا کہ بلوچستان سول سروسز اکیڈمی ، محکمہ انسداد بدعنوانی بلوچستان اور اکا ؤنٹیبلٹی لیب پاکستان نے مل کر کسی پراجیکٹ پر کام کیا ہے۔
اس ورکشاپ کا مقصد مایئکرو سافٹ آفس ایپلی کیشنز کے ساتھ ساتھ جدید ڈیٹا مینیجمنٹ سسٹم اور آرکائیونگ کے بدلتے ہوئے رجحانات کے مطابق محکمہ انسداد بدعنوانی بلوچستان کی ایڈمن اور آئی ٹی ٹیموں کی استعداد کار میں اضافہ کرنا تھا۔ تربیتی ورکشاپ حال ہی میں تیار کردہ کیس مینجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) کو بہتر طریقے سے چلانے اور اہم اور قیمتی تفتیش اور استغاثہ کی دستاویزات کو محفوظ کرنے میں شرکاء کے لیے معاون ثابت ہوگی۔
ورکشاپ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے اے سی ای بی کے ڈائریکٹر عبدالواحد کاکڑ نے کہا کہ اس تربیتی ورکشاپ کا مقصد ادارے کی ایڈمن اور آئی ٹی ٹیموں کو جدید رجحانات سے روشناس کروانا ہے اور اس میں شرکت سے ان کی صلاحیتوں میں زبردست اضافہ ہوگا۔ انہوں نے ادارے کی صلاحیت اور کارکردگی میں بہتری کے لیے اس تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔
ڈائریکٹر جنرل بلوچستان سول سروسز اکیڈمی (بی سی ایس اے) حفیظ جمالی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سول سروسز اکیڈمی ایک اعلیٰ تربیتی ادارہ ہے جو صوبے بھر کے سرکاری ملازمین کی تربیتی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ انہوں نے تربیتی ورکشاپ میں شرکت سے اے سی ای بی کے ملازمین کی موثر اور بامعنی استعداد کار میں اضافے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سے صوبے کے سرکاری اداروں میں احتساب اور بہتر طرز حکمرانی کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ حفیظ جمالی نے آئی این ایل اور اکاؤنٹیبلٹی لیب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ بلوچستان میں احتساب اور بہتر طرز حکمرانی کی کوششوں میں کلیدی حیثیت کا حامل ہوگا۔
اکاؤنٹیبلٹی لیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر پروگرامز آصف فاروقی نے تربیتی ورکشاپ کے اختتامی تقریب کے شرکا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ورکشاپ کا کامیاب انعقاد محکمہ انسداد بدعنوانی بلوچستان کی صوبے سے بدعنوانی کے خاتمے اور بہتر طرز حکمرانی کے قیام کی کوششوں سے لگن کو ظاہر کرتا ہے۔

Recent Posts

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

2 hours ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

2 hours ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

2 hours ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

2 hours ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

3 hours ago

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، ’’بی ایل اے اور را‘‘ گٹھ جوڑ کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…

3 hours ago