پی ٹی آئی چھوڑنے والی 3خواتین رہنمااستحکام پاکستان پارٹی میں شامل

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی 3 خواتین رہنما استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئیں .

تفصیلات کے مطابق آئی پی پی سربراہ جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی کی رہنما عندلیب عباس، سابق ارکان پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل اور سمیرا بخاری نے ملاقات کی ہے .

ملاقات کے بعد عندلیب عباس، سعدیہ سہیل اور سمیرا بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی .

اس موقع پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا یہ خواتین آئی پی پی منشور پر عملدرآمد میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گی .

تتلیوں کے جگنوؤں کے دیس جانا ہے،ماں باپ کے گھر میں زندگی پھولوں کی سیج سے کم نہیں ہوتی،ازدواجی زندگی دھوپ چھاؤں کا سفر ہے
عندلیب عباس نے کہا کہ ہم نے آگے دیکھنا ہےکہ کاز کیا ہے، فرد پارٹی کاز سے بڑا نہیں ہوتا، کاز آگے ہونا چاہئے .

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے بجلی بل کے لیے زیور، موٹرسائیکلیں بیچی ہیں، ہمارے معاشی اور معاشرتی حالات تھکن، الجھن اور تذبذب کا شکار ہیں .

عندلیب عباس نے مزید کہا کہ غصہ، ڈپریشن، الجھن ہے، لوگ لڑ رہے ہیں، ڈاکے ڈال رہے ہیں، لوگ بغیر سمت کے زندگی گزار رہے ہیں، لوگ زندہ ہیں لیکن زندگی نہیں ہے .

سعدیہ سہیل نے کہا کہ میرا بیک گراؤنڈ غیر سیاسی ہے، عام پاکستانی ہوں، پارٹیوں سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد کے لیے آج ہم یہاں بیٹھے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں