غیرشرعی نکا ح کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست ،دلائل طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست پر 28اکتوبر کودلائل طلب کر لئے .

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نےسماعت جلد مقرر کرنے کی درخواست دائر کی تھی .

اور موقف اپنایاکہ غیرشرعی نکاح کیس کو خارج کرنے کی درخواست پر سماعت 4 نومبر کو مقرر ہے، کیس ارجنٹ نوعیت کا ہے،سماعت جلد مقرر نہ ہوئی تو درخواست گزار کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا، آئندہ سماعت جلد سے جلد مقرر کی جائے .

سول جج قدرت اللہ نے جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست پر وکیل صفائی وکیل صفائی شیرافضل مروت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دلائل طلب کئے .

. .

متعلقہ خبریں