جے یو آئی اور تحریک انصاف کے درمیان مفاہمت کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمعیت علماء اسلام اور پاکستان کے درمیان مفاہمت کا امکان پیدا ہوگیا ہے .


جیو نیوز کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی سے ملاقات میں قومی مفاہمت کے ایجنڈے پرکردار کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں سیاسی جماعتوں میں رابطوں اور مفاہمتی ایجنڈے پر اتفاق رائے پر کام ہوگا، قومی مفاہمت کے ایجنڈے پر مشاورت کیلئے پی ٹی آئی سے بات چیت کا بھی امکان ہے اور پی ٹی آئی پہلے ہی قومی مفاہمت کے ایجنڈے پر اتفاق کر چکی ہےجبکہنواز شریف بھی مینار پاکستان جلسے میں قومی مفاہمت کا اعلان کر چکے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں