افغانستان سے پاکستان کی شکست پر کمنٹری باکس میں بیٹھے وقار یونس دلبرداشتہ ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

چنئی(قدرت روزنامہ) سابق فاسٹ باولر وقار یونس کمنٹری کے دوران پاکستان کی افغانستان کے ہاتھوں شکست پر اس قدر دلبرداشتہ ہوئے کہ زبان بھی انکا ساتھ چھوڑ گئی . پیر کو چنئی میں آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان نے ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو شکست دی .

ورلڈ کپ جیسے اہم ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی افغانستان کے ہاتھوں یک طرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے بدترین شکست نے ہر پاکستانی کو غمزدہ کردیا ہے . پاکستانی کرکٹ شائقین اور سابق کرکٹرز سوشل میڈیا سمیت نجی محفلوں میں ٹیم کی کارکردگی پر اپنے غم و غصہ کا اظہار کررہے ہیں .

ایسے میں سوشل میڈیا پر وائرل پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر وقار یونس کی ویڈیو نے ہر پاکستانی کے جذبات کی عکاسی کی ہے جن کے چہرے پر افغانستان سے شکست کی تکلیف نمایاں تھی . گزشتہ روز پاکستان کے خلاف افغانستان کی تاریخی جیت کے بعد کمنٹری باکس میں موجود زمبابوے کے سابق کھلاڑی پومی مبانگوا نے تبصرے کرنا شروع کیے تو کمنٹری پینل میں موجود وقار یونس انتہائی افسردہ نظر آئے اورانکی کیفیت شدت جذبات سے رونے والی ہوگئی تاہم انہوں نے خود پر قابو رکھتے ہوئے خاموشی اختیار کرلی .

. .

متعلقہ خبریں