ورلڈکپ، کیا فخر زمان اگلا میچ کھیل سکیں گے یا نہیں ؟ اہم معلومات سامنے آ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان گھٹنے کی انجری کے بعد تیزی سے صحتیاب ہونے لگے ہیں .
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ فخر زمان گھٹنے کی انجری سے تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، فخر زمان آج شام ٹریننگ میں حصہ لیں گے اور اس دوران ان کی فٹنس کا جائزہ بھی لیا جائے گا .


ذرائع کا کہنا ہے کہ فٹنس اور ٹریننگ سیشن کے بعد فخر زمان کی اگلے میچز میں دستیابی کے حوالے سے فیصلہ ہوگا . پاکستان ٹیم ایک روز مکمل آرام کے بعد آج شام چدم برم اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم آج چنئی پہنچے گی .
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ 27 اکتوبر جمعہ کو کھیلا جائے گا . پاکستانی ٹیم ورلڈکپ میں مسلسل تین شکستوں کے بعد پانچویں نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم 5 میں سے 4 میچ جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے .

. .

متعلقہ خبریں