ورلڈکپ، کیا فخر زمان اگلا میچ کھیل سکیں گے یا نہیں ؟ اہم معلومات سامنے آ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان گھٹنے کی انجری کے بعد تیزی سے صحتیاب ہونے لگے ہیں۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ فخر زمان گھٹنے کی انجری سے تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، فخر زمان آج شام ٹریننگ میں حصہ لیں گے اور اس دوران ان کی فٹنس کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فٹنس اور ٹریننگ سیشن کے بعد فخر زمان کی اگلے میچز میں دستیابی کے حوالے سے فیصلہ ہوگا۔پاکستان ٹیم ایک روز مکمل آرام کے بعد آج شام چدم برم اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم آج چنئی پہنچے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ 27 اکتوبر جمعہ کو کھیلا جائے گا۔پاکستانی ٹیم ورلڈکپ میں مسلسل تین شکستوں کے بعد پانچویں نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم 5 میں سے 4 میچ جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago