شہریار آفریدی کا نام ای سی ایل میں نہیں بلکہ پی این آئی ایل میں ہے،ایف آئی اے کا عدالت میں بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)نے شہریار آفریدی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف درخواست پر جواب عدالت میں جمع کر دیا .

نجی ٹی وی چینل جی ونیوز کے مطابق شہریار آفریدی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی .

ایف آئی اے نے ہائیکورٹ جمع جواب میں کہا ہے کہ شہریار آفریدی کا نام ای سی ایل میں نہیں ہے،عدالت نے کہاکہ ایف آئی اے کے مطابق درخواستگزاروں میں سے کسی کا نام ای سی ایل میں نہیں،ایف آئی اے نے کہاکہ شہریار آفریدی کا نام ای سی ایل میں نہیں بلکہ پی این آئی ایل میں ہے،جسٹس ارباب طاہر نے کہاکہ ایف آئی اے 30دن تک نام پی این آئی ایل میں رکھی سکتی ہے .

عدالت نے معاون وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ایف آئی اے نے لکھ کر دے دیا ہے ، آپ بتائیں کیا کریں؟آپ کو کس نے کہاکہ نام ای سی ایل میں ہے؟معاون وکیل نے کہاکہ وکیل شیر افضل مروت نے بتایا کہ نام ای سی ایل میں ہے .

جسٹس ارباب طاہر نے استفسار کیا کہ شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کہاں ہیں،معاون وکیل نے کہا کہ وہ کیس کے سلسلے میں پشاور گئے ہوئے ہیں،عدالت نے کہاکہ آپ شیر افضل مروت سے ہدایت لے کر ہمیں آگاہ کریں، اس کیس کو نمٹا دیتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں