شہریار آفریدی کا نام ای سی ایل میں نہیں بلکہ پی این آئی ایل میں ہے،ایف آئی اے کا عدالت میں بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)نے شہریار آفریدی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف درخواست پر جواب عدالت میں جمع کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل جی ونیوز کے مطابق شہریار آفریدی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی ۔

ایف آئی اے نے ہائیکورٹ جمع جواب میں کہا ہے کہ شہریار آفریدی کا نام ای سی ایل میں نہیں ہے،عدالت نے کہاکہ ایف آئی اے کے مطابق درخواستگزاروں میں سے کسی کا نام ای سی ایل میں نہیں،ایف آئی اے نے کہاکہ شہریار آفریدی کا نام ای سی ایل میں نہیں بلکہ پی این آئی ایل میں ہے،جسٹس ارباب طاہر نے کہاکہ ایف آئی اے 30دن تک نام پی این آئی ایل میں رکھی سکتی ہے۔

عدالت نے معاون وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ایف آئی اے نے لکھ کر دے دیا ہے ، آپ بتائیں کیا کریں؟آپ کو کس نے کہاکہ نام ای سی ایل میں ہے؟معاون وکیل نے کہاکہ وکیل شیر افضل مروت نے بتایا کہ نام ای سی ایل میں ہے۔

جسٹس ارباب طاہر نے استفسار کیا کہ شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کہاں ہیں،معاون وکیل نے کہا کہ وہ کیس کے سلسلے میں پشاور گئے ہوئے ہیں،عدالت نے کہاکہ آپ شیر افضل مروت سے ہدایت لے کر ہمیں آگاہ کریں، اس کیس کو نمٹا دیتے ہیں۔

Recent Posts

ہاؤس میں اپوزیشن کی ’ہلڑ بازی‘، سپیکر پنجاب اسمبلی کا ایتھکس کمیٹی قائم کرنے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے گزشتہ روز اپوزیشن کی جانب سے ہاؤس…

14 mins ago

ایوان میں بیہودہ نعرے بازی کی روک تھام، اسپیکر پنجاب اسمبلی کا ایتھکس کمیٹی قائم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ایوان میں بیہودہ نعرے بازی…

27 mins ago

مسلح افواج دہشتگردی سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، ایڈمرل نوید اشرف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ…

34 mins ago

ینگ ڈاکٹرز کی ساہیوال واقعہ کی انکوائری کیلئے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ینگ ڈاکٹرز کی ساہیوال واقعہ کی انکوائری کیلئے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا…

35 mins ago

آپریشن عزم استحکام فوج کی نہیں بلکہ ہماری ضرورت ہے : خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آپریشن عزم استحکام فوج…

37 mins ago

محرم الحرام، سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ، کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت سندھ نے کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی کے علاوہ صوبے…

41 mins ago