کیا آپ جانتے ہیں کس مشہور شخصیت کے گھر کے اوپر سے جہاز گزرنا سختی سے منع ہے؟

(قدرت روزنامہ)کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایسی کون سی شخصیت ہے جس کے گھر کے اوپر سے جہاز گزرنا سختی سے منع ہے؟

اگر نہیں جانتے تو کوئی بات نہیں آج پھر ہم آپ کو بتائیں گے اس کا جواب۔

کون سی مشہور شخصیت کے گھر کے اوپر سے جہاز گزرنا منع ہے؟

عالمی شہرت یافتہ ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے گھر کے اوپر سے جہاز گزرنا سختی سے منع ہے، لیکن یہ جہاز میسی کے گھر کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کے گھر کی جگہ کی وجہ سے منع ہے کیونکہ جس جگہ میسی رہتے ہیں وہ ماحولیاتی تحفظ والی جگہ ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ اسٹار فٹبالر لیونل میسی کا گھرجہاں ہے وہ جگہ تاریخی اعتبار سے بہت اہمیت رکھتی ہے، وہاں بہت سے تاریخی مقامات اور مجسموں کی بڑی تعداد ہے جن کے تحفظ کی بنا پر وہاں کی گورنمنٹ نے اس جگہ کے اوپر سے جہاز گزرنا سختی سے منع کیا ہوا ہے۔

سال 2000 میں 13 سال کی عمر میں میسی نے بارسلونا کی مشہور لا ماسیا اکیڈمی کا رخ کیا تھا اور 2004 میں انہوں نے اپنا سینیئر ڈیبیو کیا تھا۔

انہوں نے اس کلب کے لیے 778 میچ کھیلے، 672 گول کیے جن میں سے 120 چیمپیئنز لیگ کے گول ہیں۔

چیمپیئنز لیگ میں ان کے گولوں کی تعداد دوسرے نمبر پر ہے، سب سے زیادہ گول کرسٹیانو رونالڈو نے کر رکھے ہیں۔ میسی نے اس کے علاوہ 474 لا لیگا گول بھی کیے ہیں۔

میسی نے چھ مرتبہ یورپین گولڈن شو انعام جیتا ہے جو کہ یورپ کا سب سے زیادہ گول کرنے کا انعام ہوتا ہے۔

واضح رہےکہ رواں سال ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا سے جدا ہونے کے بعد قطری ملکیت کے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے دو سال کا معاہدہ کرلیا ہے۔

Recent Posts

ٹرمپ نے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئرکو وزیرصحت نامزد کردیا

نیویارک(قدرت روزنامہ)نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو نامزد کیا…

3 mins ago

تربت ،13 سال قبل لاپتہ دو بیٹوں کو بازیاب کیا جائے ، ضعیف والدہ کی فریاد

تربت(قدرت روزنامہ)حسادیگ دشت سے 13 سال قبل لاپتہ پولیس اہلکار نصیرالدین ولد بہرام اور ان…

3 mins ago

کوئٹہ، مختلف علاقوں سے 2 لاشیں برآمد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی…

10 mins ago

دکی، ہرنائی، شاہرگ اور چمالنگ سے تیسرے روز بھی پنجاب کے لئے کوئلے کی سپلائی احتجاجاً بند

لورالائی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے میختر کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری…

16 mins ago

میرے ریسٹ ہاوس پرکالعدم تنظیم بی ایل اے کا حملہ ناکام بنا دیا، سردار عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب…

23 mins ago

عوام کے پیسے کا ضیاع قطعی قابل برداشت نہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…

36 mins ago