سرکاری وسائل پرپی ٹی آئی قیادت کی جعلی تشہیر اور اداروں کیخلاف پروپیگنڈا بے نقاب


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اپنے ہی ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث نکلے، سرکاری وسائل کے بل پرپی ٹی آئی قیادت کا جعلی امیج گھڑنے اور ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا ۔
سرکاری وسائل پرپی ٹی آئی قیادت کی جعلی تشہیر اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈا سامنے آگیا ، مخالفین کی کردار کشی اور ہرزہ سرائی کیلئے سوشل میڈیا ٹیموں کا بے دریغ استعمال کیا گیا جبکہ سرکاری پیسوں سے ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے کی مکروہ حرکت کی گئی ۔
دستاویزات کے مطابق سالانہ ترقیاتی پروگرام کی آڑ میں سوشل میڈیا ٹیموں کو پی ٹی آئی کے مذموم بیانیے کو پھیلانے کا ٹاسک دیا گیا، جعلی سوشل میڈیا ٹیموں کو شخصیت پرستی اور جھوٹ کے پرچار کیلئے استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو پی ٹی آئی کے سیاسی مقاصد کو آگے بڑھانے اور غلط معلومات کیلئے استعمال کیا گیا۔
پی ٹی آئی دور میں معاشرے میں نفرت انگیز بیانیے سے عدم استحکام کو فروغ دیا گیا، پروپیگنڈا اکاؤنٹس کے فالورز سرکاری وسائل سے بڑھائے گئے جبکہ مجموعی طور پر اس پراجیکٹ کی لاگت 870 ملین روپے رکھی گئی تھی۔
پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا ٹیمز کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے پر 25 سے 40 ہزار روپے تنخواہ دی اور سوشل میڈیا ٹیموں پر کروڑوں روپے خرچ کئے۔
ریاست مخالف پروپیگنڈے میں شامل ان 800 اکاؤنٹس کی تحقیق کی گئی تو چشم کشا حقائق سامنے آئے جن کے مطابق ان ملازمین میں سے 72.5 فیصد اکاؤنٹس کا 2021 سے پہلے پی ٹی آئی کی طرف کوئی سیاسی جھکاؤ ہی نہیں تھا، جون 2022 کے بعد 86 فیصد اکاؤنٹس نے اپنا سیاسی جھکاؤ تبدیل کر لیا اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پی ٹی آئی کا بیانیہ پوسٹ کرنا شروع کر دیا ۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پی ٹی آئی کا کبھی کوئی نظریہ تھا ہی نہیں ، یہ ایک سازش تھی جو قومی خزانے سے پیسے دے کر کروائی جا رہی تھی ۔
پی ٹی آئی حکومت نے ٹیکس کا پیسہ اپنے پروپیگنڈے کے لئے جھونک دیا اور اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے نوجوانوں کو بھرتی کیا اور ان کو اخلاقیات اور شرافت کے اصولوں کے خلاف استعمال کیا،عوام کے پیسوں پر ریاست مخالف مواد پھیلایا گیا۔
ان اکاؤنٹس نے 9 مئی واقعات میں پی ٹی آئی کے کارکنوں اور عوام کو اشتعال دلانے، تشدد پر بھڑکانے اور ممکنہ طور پر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے کے لیے اکسایا اور عوام اور اداروں میں نفرت پھیلا کر دراڑیں ڈالنے کی کوششیں کیں۔
جعلی سوشل میڈیا ٹیموں کی بھرتی کا عمل غیر قانونی اور فراڈ پر مبنی تھا۔

Recent Posts

فواد خان 8 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی فلموں کے شوقین افراد تقریبا آٹھ سال سے فواد خان کی…

2 hours ago

فواد چوہدری کے بیان پر شیر افضل مروت کا جوابی وار، نوک جھونک میں شدت

یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ صرف ایک منادی والا کے عہدے کے قابل…

2 hours ago

خیبرپختونخوا میں بم دھماکا، سابق سینیٹر سمیت 3 افراد جاں بحق

گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا خیبرپختونخوا (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا میں بم دھماکے…

3 hours ago

کوئٹہ ،لاپتہ ظہیر بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف سریاب روڈ پر لواحقین کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)لاپتہ ظہیر بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف سریاب روڈ پر لواحقین کا دھرنا…

3 hours ago

موجودہ حکومت برقرار رہی تو پاکستان معاشی طور پر ڈوب جائیگا، عمران خان

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن میں…

3 hours ago

تخریب کاری کے خاتمے میں سیف سٹی پروجیکٹ مددگار ثابت ہوگا، وزیر دا خلہ بلو چستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے آج یہاں بدھ کوکوکمانڈ اینڈ کنٹرول…

3 hours ago