سعودی حکومت نے وزٹ ویزے کی تجدید کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی حکومت نے وزٹ ویزے کی تجدید کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس کی طرف سے جاری کی گئی ان ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ سنگل انٹری وزٹ ویزے کی مدت میں توسیع وزارت داخلہ کے الیکٹرانک سروسز پلیٹ فارم ’ابشر‘ کے ذریعے کروائی جا سکتی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ کے مطابق سنگل انٹری ویزے کی مدت میں توسیع ابشر افراد، ابشر امال (بزنس)اور مقیم الیکٹرانک پورٹل کے ذریعے ہو سکتی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے ہدایات میں واضح کیا گیا ہے کہ اب سیاح اپنے سیاحتی ویزے کی مدت ختم ہونے سے 7دن قبل بھی اس کی مدت میں الیکٹرانک طریقے سے توسیع کرا سکتے ہیں۔ اب اس کے لیے انہیں جزوات دفاتر جانے کی ضرورت نہیں۔
اس مقصد کے لیے اپنے ابشر اکاﺅنٹ میں لاگ ان ہوں، ضروری سروس فیس ادا کریں اور میڈیکل انشورنس کا ثبوت مہیا کریں۔ یہ ذہن میں رہے کہ آپ کے سیاحتی ویزے کی مدت میں توسیع مجموعی طور پر 180دن سے تجاوز نہیں کرنی چاہیے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

4 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

4 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago