کیا ایم جی موٹرز کے بعد انڈس موٹر کمپنی نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 13لاکھ روپے تک کی کمی کر دی ؟

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے پر یکے بعد دیگر کارساز کمپنیاں اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کر رہی ہیں۔ کیا پاکستان اور ایم جی موٹرز کے بعد انڈس موٹر کمپنی نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 13لاکھ روپے تک کی کمی کر دی ہے۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق کمپنی کی طرف سے اپنی گاڑی جی ایل آئی ایم /ٹی 1.3کی قیمت میں ایک لاکھ روپے کمی کی گئی ہے، جس سے اس کی قیمت 43لاکھ 99ہزار روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح اے ٹی آئی وی ایم/ٹی 1.3کی قیمت ایک لاکھ روپے کمی سے 46لاکھ 89ہزار روپے، جی ایل آئی سی وی ٹی 1.3کی قیمت 1لاکھ روپے کمی سے 46لاکھ 59ہزار روپے، اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.3کی قیمت ایک لاکھ روپے کمی سے 48لاکھ 99ہزار روپے، ایرو سی وی ٹی 1.3کی قیمت 1لاکھ روپے کمی سے 50لاکھ 99ہزار روپے، اے ٹی آئی وی ایکس ایم /ٹی 1.5کی قیمت 1لاکھ 20ہزار روپے کمی سے 53لاکھ 9ہزار روپے، اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی 1.5کی قیمت 1لاکھ 20ہزار روپے کمی سے 56لاکھ49ہزار روپے اور ایرو سی وی ٹی 1.5کی قیمت 1لاکھ 20ہزار روپے کمی سے 58لاکھ 49ہزار روپے ہو گئی ہے۔
کمپنی کی گاڑی کرولا کے مختلف ماڈلز میں 2لاکھ سے اڑھائی لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے جس سے الٹس ایکس ایم /ٹی 1.6کی قیمت کم ہو کر 59لاکھ 69ہزار روپے، الٹس ایکس سی وی ٹی ۔آئی 1.6کی قیمت 65لاکھ 59ہزار روپے، الٹس ایکس سی وی ٹی ۔آئی 1.8کی قیمت 71لاکھ 89ہزار روپے، الٹس ایکس سی وی ٹی ۔آئی ایس ای کی قیمت 75لاکھ 9ہزار روپے، الٹس گرینڈی بیج کی قیمت 75لاکھ 9ہزار روپے اور الٹس گرینڈی بلیک کی قیمت 75لاکھ 49ہزار روپے ہو گئی ہے۔
کمپنی کی طرف سے ٹویوٹا فارچونر کی قیمتوں میں11لاکھ روپے سے 13لاکھ 10ہزار روپے تک اور ٹویوٹا ریوو کی قیمتوں میں ساڑھے 4لاکھ سے 7لاکھ 90ہزار روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔ان نئی قیمتوں کا اطلاق 24اکتوبر 2023ءسے ہو چکا ہے۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

7 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

7 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

7 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

7 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

7 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

7 hours ago