سرکاری وسائل سے سوشل میڈیا ٹیم کی بھرتیوں کا معاملہ، فیاض الحسن چوہان بھی میدان میں آگئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وہ سرکاری وسائل سے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی بھرتیوں کے معاملات کے عینی شاہد ہیں .


نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض چوہان نے کہا کہ سابق وزیراعظم ان کے سامنے ہی فیصل جاوید، افتخار درانی اور ارسلان خالد سے سوشل میڈیا ٹیم کی کارکردگی رپورٹ لیا کرتے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی کو 2021 کے وسط میں ہی پتہ چل گیا تھا کہ ان کی حکومت جانے والی ہے، جس کے بعد انہوں نے خیبر پختونخوا کے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے 87 کروڑ روپے نکال کر سوشل میڈیا ٹیم کی بھرتیاں کیں .

انہی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے 9 مئی کے واقعات میں کارکنان اور عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے کے لیے اکسایا گیا .

. .

متعلقہ خبریں