کوئٹہ ‘ سول ہسپتال میں ڈیوٹی کرنیوالے ڈاکٹرز پر تشدد ‘ انتظامیہ خاموش تماشاہی‘ ڈاکٹر بے یار و مددگار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سول ہسپتال میں ڈیوٹی کرنیوالے ڈاکٹرز پر تشدد ‘ انتظامیہ خاموش تماشاہی‘ ڈاکٹر بے یار و مددگار

 گذشتہ روز کی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی ‘ مریض کے تیمار داروں کا ڈاکٹر پر تشدد

 مریض کے تیمار داروں نے مقدمے سے بچنے کیلئے سوشل میڈیا پر پرویگنڈہ شروع کردیا

 سول ہسپتال میں امراض قلب کے وارڈ میں ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر پر تیمار داروں کا حملہ

 سول ہسپتال انتظامیہ کی ملی بگت سے تشدد کرنیوالے تیمار داروں کو ہسپتال سے فرار کرادیا

 تیمار داروں نے بعد میں سوشل میڈیا پر چند سیکنڈ کی ویڈیو ڈالی جس میں ڈاکٹر تیمار داروں کو ریکارڈنگ سے روک رہا ہے

 پوری ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالی جاتی تو حقیقت سامنے آتی کے تیمار داروں نے دو بار ڈاکٹر پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی

 جب ڈاکٹر نے ریکارڈنگ سے روکا تو تیمار داروں نے اس پرحملہ کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا

 موقع پر موجود انتظامیہ صرف تماشہ دیکھنے میں مصروف رہی دیگر مریضوں کے تیمار داروں نے بچ بچائو کرایا

واقعے کے بعد سول ہسپتال کے ایم ایس کو آگاہ کیا گیا تو ایم ایس نے یقین دہانی کرائی کے بندے پولیس کے حوالے کرینگے

 بندے ظاہری طور پر پولیس کے حوالے کئے گئے مگر بعد میں انتظامیہ کی ملی بگت سے پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بجائے بندوں کو چھوڑ دیا

 تھانے سے چھوٹنے کے بعد تیمار داروں نے سوشل میڈیا پر مکرو پروپیگنڈہ شروع کیا ہے ‘ جس سے ڈاکٹر کو مستقبل میں تحفظ کا خطرہ ہے

 سول ہسپتال کے انتظامیہ اور ایم ایس کا رویہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کو عدم تحفظ کا شکار کررہا ہے

 حکومت بلوچستان فوری نوٹس لیکر انتظامیہ کیحلاف کارروائی کیساتھ ساتھ تشدد کرنیوالے تیمار داروں کیخلاف مقدمہ درج کرائے

 ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم نہیں کیا گیا تو ہسپتال میں کوئی بھی ڈاکٹر ڈیوٹی کرنے سے پہلے سوچنے پر مجبور ہوگا

. .

متعلقہ خبریں