پاکستان ریلوے کا سبی ہرنائی ٹریک 17 سال بعد بحال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان ریلوے کا سبی ہرنائی سیکشن (ٹریک) تقریباً 17 سال بعد بحال کر دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر محکمہ ریلوے کے چیئرمین اور سیکریٹری سید مظہر علی شاہ نے بتایا کہ پاک آرمی اور ایف سی کی مدد سے سبی ہرنائی سیکشن گزشتہ روز بحال کیا گیا۔

نگراں صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے سبی ہرنائی ریل سروس کی بحالی پر عوام اور حکام کو مبارکباد دی۔

جان اچکزئی نے کہا کہ 17 سال بعد سبی اور ہرنائی کے درمیان گزشتہ روز ریل سروس کا کامیاب آغاز کیا گیا، ٹرین سروس کی بحالی سے عوام کو سہولیات میسر آئیں گی۔ علاقے کے ریلوے اسٹیشن پر مقامی افراد کا پر جوش ردعمل دیکھ کر دل خوش ہوا۔

نگراں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سبی تا ہرنائی ریل سروس کی بحالی خوش آئند اقدام ہے، ریلوے حکام اور فرنٹیئر کور کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ ایف سی نے ریل سروس کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Recent Posts

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

27 mins ago

پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام…

30 mins ago

کیا ہوگیا اس ملک کو! ذاکر نائیک کا اسٹیج چھوڑنے پر تنقید پر ردعمل

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک تقریب کے دوران اسٹیج چھوڑ کر…

35 mins ago

وزیر اعلی مریم نوازسے پرتگال کے سفیر کی ملاقات،تجارتی حجم بڑھانے کیلئے دو طرفہ ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پرتگال کے سفیر مینوئل فریڈریکو پنہیرو ڈا…

55 mins ago

چینی باشندوں پر حملے کی تحقیقات کی خودنگرانی کرونگا،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں چینی سفارتخانے پہنچے جہاں انہوں نے…

58 mins ago

ملتان ٹیسٹ، پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 328 رنز بنا لیے

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کےپہلے روز کے کھیل کے…

1 hour ago