شہباز شریف سیاسی میدان میں متحرک ! خبر آتے ہی حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سیاسی میدان میں متحرک ہو گئے ، سوموار سے پنجاب کے مختلف اضلاع کے تنظیمی دورے کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کل(سوموار کو ) گوجرانولہ جائیں گے ،شہباز شریف منگل کے روز ملتان کا دورہ کریں گے جہاں وہ تنظیمی ڈھانچے کے حوالے سے اہم فیصلے کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف بدھ کے روز ساہیوال کا دورہ کریں گے جہاں وہ ورکر کنونشن میں شرکت کریں گے ۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف 28ستمبر کو فیصل آباد کا دورہ کریں گے جہاں وہ بڑے جلسے سے خطاب کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے پنجاب بھر میں ن لیگ کو متحرک کرنے کے لئے مرحلہ وار اضلاع کے ذمہ داران اور کارکنوں سے ملاقاتوں کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔یاد رہے کہ آج ہی وہ کراچی کا تنظیمی دورہ مکمل کر کے لاہور پہنچیں ہیں ۔

Recent Posts

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: برج خلیفہ کو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے رنگ میں رنگ دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج روایتی…

1 min ago

کراچی: شیر شاہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی…

10 mins ago

بلوچستان اسمبلی بلڈنگ کی تعمیر نو ہائیکورٹ میں چیلنج

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی عمارت کو گراکر اسے 5 ارب روپے کی لاگت سے…

45 mins ago

پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ قانون میں لکھا ہے…

54 mins ago

پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل خیبرپختونخوا پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں…

1 hour ago

قلات میں دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید 4 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قلات کے علاقے دشت محمود کے قریب دھماکے سے 3 سیکیورٹی اہلکار…

2 hours ago