شرافت سے زمین بھانجی کے حوالے کردیں، چیف جسٹس کا ماموں کے وکیل سے مکالمہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس فائزعیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے تقریباً 34 سال بعد بھانجی کو ماموں سے حق دلوادیا، اور درخواست گزار کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ایسا کوئی کیس آیا نہیں جس میں عورت نے مرد کا حق مارا ہو، شرافت سے زمین بھانجی کے حوالے کردیں۔
سپریم کورٹ میں سردار منصور نامی شخص کی درخواست پر بھانجی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس فائزعیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ بھانجی (سارہ اختر) نے اپنے ماموں سردار منصور کو اپنی زمین 1989 میں فروخت کی، لیکن 20 سال بعد اس نے زمین کی ملکیت کا دعوی کیا اور اپنے ہی دستخط سے انکاری ہوگئی۔
جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے کہ زمین کی خریداری ثابت کرنا خریدار کا کام تھا۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ تین عدالتوں نے درخواست گزار کیخلاف فیصلہ دیا۔
بھانجی سارہ اختر کے وکیل یاسین بھٹی عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف پیش کیا کہ زمین کی مبینہ فروخت کے وقت سارہ اختر نابالغ تھی، جب کہ سارہ کے ماموں سردار منصور سابق چیئرمین ضلع کونسل ہیں، سردار منصور نے سارہ کی زمین اپنے کم سن بچوں، اہلیہ، ساس اور سالے کے نام منتقل کرالی۔
چیف جسٹس نے درخواست گزار سردار منصور کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے حقوق کو غیرآئینی، غیرشرعی طریقے سے صلب کیا جا رہا ہے، شرافت سے زمین بھانجی کے حوالے کردیں۔
وکیل نے چیف جسٹس فائز عیسی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا عدالت کہتی ہے خواتین جو بھی کہیں وہ درست مانا جائے گا۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ خواتین کو کوئی خصوصی رعایت نہیں دے رہے، وہی آبزرویشن دی ہے جو بدقسمتی سے معاشرے میں ہو رہا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ لازمی نہیں ہمیشہ مرد ہی عورت کا حق مارے۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ابھی تک ایسا کوئی کیس آیا نہیں جس میں عورت نے مرد کا حق مارا ہو۔
عدالت نے محکمہ مال ڈی جی خان کو بھانجی سارہ اختر کو پانچ مربع زمین کا فوری قبضہ فراہم کرنے کا حکم دے دیا اور ماموں کو قانونی چارہ جوئی کے تمام اخراجات بھانجی کو ادا کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

Recent Posts

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

22 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

7 hours ago